سست ترین انٹرنیٹ اب تیز دوڑے گا! پی ٹی اے کی پاکستانی صارفین کے لیے بڑی خوشخبری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے زیرِ سمندر بین الاقوامی کیبل ایس ایم ڈبلیو 5 (SEA-ME-WE 5) کی مکمل بحالی کی تصدیق کردی ہے جس کے بعد ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز معمول پر آگئی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق کیبل کی مرمت کا کام ٹرانس ورلڈ ایسوسی ایٹس اور ایس ایم ڈبلیو 5 کنسورشیم کے مشترکہ تعاون سے مکمل کیا گیا۔ تکنیکی ماہرین نے خرابی دور کرنے کے لیے مسلسل 24 گھنٹے کام کیا۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مرمتی کارروائی کے دوران انٹرنیٹ صارفین کو ممکنہ مشکلات سے بچانے کے لیے ڈیٹا ٹریفک کو عارضی طور پر متبادل بین الاقوامی کیبل روٹس پر منتقل کیا گیا تھا جس کے باعث تکنیکی خرابی کے باوجود انٹرنیٹ سروسز کا تسلسل برقرار رکھنے میں مدد ملی۔

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ ایس ایم ڈبلیو 5 کیبل اب مکمل طور پر فعال ہوچکی ہے اور بین الاقوامی ڈیٹا کنیکٹیویٹی بھی معمول کے مطابق بحال کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 18 نومبر کو پاکستانی ساحل سے تقریباً 11 کلومیٹر دور زیرِ سمندر کیبل میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی جس کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز متاثر ہوئی تھیں۔

Related Posts