اسکول کے قریب قیامت ٹوٹ پڑی! افغانستان میں بم دھماکے سے 7 طلبہ جاں بحق، 97 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے کنڑ میں ایک مڈل اسکول کے قریب واقع مکان میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 طلبہ جاں بحق جبکہ 97 دیگر زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کے روز پیش آنے والا دھماکا اسکول کے ساتھ واقع ایک گھر میں ہوا جہاں کان کنی کے لیے استعمال ہونے والا دھماکا خیز مواد ذخیرہ کیا گیا تھا۔

صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ سمیع الحق حق بیان کے مطابق واقعے میں زخمی ہونے والے بیشتر طلبہ کو علاج کے لیے ننگرہار ریجنل اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ مکان میں موجود دھماکا خیز مواد کان کنی کے علاوہ کنڑ اور نورستان کو ملانے والی شاہراہ کے تعمیراتی کام میں بھی استعمال کیا جا رہا تھا۔

دھماکے کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ اس کے نتیجے میں قریبی کئی مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

حکام کی جانب سے واقعے کی مزید تفصیلات اور دھماکے کی وجوہات سے متعلق معلومات سامنے آنے کا انتظار ہے۔

Related Posts