قیمتی دھاتوں کی قدر میں اضافہ! فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے مہنگا، چاندی بھی آسمان پر

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں جمعہ 27 نومبر 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا گیا جہاں ایک تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 11 ہزار 500 روپے اضافے 3 لاکھ 90 ہزار 136 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 9 ہزار 859 روپے اضافے سے 3 لاکھ 34 ہزار 478 روپے ہوگئی۔

22 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 9 ہزار 37 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 615 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 277 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 ہزار 906 روپے ہوگئی۔

Related Posts