سہیل آفریدی کے ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری! معزول وزیر اعلیٰ آخر ہیں کہاں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ریڈیو پاکستان حملہ کیس کی سماعت کے دوران پشاور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے خیبرپختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عامر چمکنی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دئیے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ولی محمد نے اس اہم مقدمے کی سماعت کی۔ کارروائی کے دوران عدالت نے پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور عرفان سلیم کی عبوری ضمانت (ضمانت قبل از گرفتاری) میں بھی توسیع کا حکم صادر کیا۔ عدالت نے کیس کی مزید کارروائی 17 نومبر تک کے لیے ملتوی کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی اور ان کی کابینہ کے چند ارکان کو حفاظتی تحویل (پری ونٹیو کسٹڈی) میں لیا گیا ہے۔

Related Posts