نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے مسافروں کے لیے ایک اہم اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کے لیے فلو اور گردن توڑ بخار کی ویکسینز کی سہولت فی الحال معطل کر دی گئی ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ (Border Health Management) کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں پاک آئی ڈی (Pak ID) اور ای سہولت پلیٹ فارمز کے ذریعے فراہم کی جانے والی انفلوئنزا (Influenza) اور میننجائٹس (Meningitis) ویکسینز کی رجسٹریشن اور فیس کی وصولی کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
1/2
اہم اطلاع
مسافروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ کی ہدایات پر نادرا کی جانب سے انفلوئنزا (Influenza) اور میننجائٹس (Meningitis) ویکسینز کی رجسٹریشن اور فیس وصولی کی سہولت، جو پاک آئی ڈی اور ای سہولت کے ذریعے فراہم کی جا رہی تھی، عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہے۔— NADRA (@NadraPak) November 7, 2026
نادرا کی جانب سے مسافروں اور حج و عمرہ یا دیگر زائرین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی مزید رہنمائی، اپڈیٹس یا معلومات کے حصول کے لیے براہِ راست بارڈر ہیلتھ مینجمنٹ کے حکام سے رابطہ کریں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








