کراچی والے ہوشیار! 13 اکتوبر کو 10 گھنٹے بجلی بند رہے گی! کے الیکٹرک کا شیڈول جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کے الیکٹرک نے منگل 13 اکتوبر2026 کو کراچی کے مختلف علاقوں میں مرمتی اور بحالی کے کاموں کے باعث بجلی کی عارضی بندش کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ مختلف علاقوں میں بجلی صبح 7 بجے سے مرحلہ وار بند کی جائے گی جبکہ بیشتر مقامات پر شام 6 بجے تک بجلی بحال ہونے کا شیڈول دیا گیا ہے۔

کمپنی کے فراہم کردہ شیڈول کے مطابق بعض علاقوں میں بجلی کی بندش رات 11 بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بجلی کی بندش کے اوقات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے روزمرہ امور کی منصوبہ بندی کرلیں۔

کن علاقوں میں بجلی بند رہے گی؟

صبح 7بجے سے شام 6 بجے تک: ڈرگ روڈ اے اور شوکت عمر اسپتال میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک: بی ڈی اے، چیزالاباد آر ایم یو، ڈیفنس پمپنگ-1، ڈیفنس-12، ڈائمنڈ سٹی، جیولوجیکل سروے، گلشنِ شیراز، کراچی ایڈمن II، کے ای ورکشاپ (پی ای سی ایچ ایس-اے)، منصور شیر، مرچنٹ کنسٹرکشن، قاسم آباد ڈگری کالج (کیو ڈی سی)، رسول باغ، سلیم زکی، ٹیکنیکل کالج، اتھل بازار، ویلز ایریا اور ظہور کونسلر شامل ہیں۔

صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک: بغدادی، باتھ آئی لینڈ، برما آئل، چیپل بلڈر، کریک سٹی ایس ایس-1، گرین پارک سٹی، ہادی مارکیٹ، کے ڈی اے واٹر پمپ، کور ٹیلی ایکسچینج 03، لبرٹی سنیما، میڈیکو آر ایم یو، میگاٹران، مظفرآباد کالونی، اورینٹ بلڈرز، شالیمار آئس، عثمان ہسپتال اور وائٹ ہاؤس آر ایم یو میں بجلی بند رہے گی۔

رات 11 بجے تک: فراہم کردہ شیڈول کے مطابق ایمنسنز اور اسٹار ٹیکسٹائل میں بجلی کی بندش کا دورانیہ رات 11 بجے تک ہوسکتا ہے۔

صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک: ڈاؤن اسٹریم I اور سلمان گارڈن میں بجلی بند رہے گی۔

صبح 10:30 بجے سے شام 6 بجے تک: عباسی مارکیٹ، علیم آباد، باغِ ملیر، گلوب سینٹر، انڈپینڈنٹ نیوز، جمعہ ولیج، خیابانِ محمد اور لال مسجد متاثر ہوں گے۔

صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک: جی مارکیٹ آر ایم یو میں بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

شہریوں کو ضروری انتظامات کی ہدایت

بجلی کی بندش کے پیش نظر شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ضروری کام پہلے مکمل کرلیں اور موبائل فون سمیت دیگر برقی آلات چارج رکھنے کا انتظام کریں۔ بجلی کی بحالی کے اوقات یا شیڈول میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق معلومات کے لیے صارفین کے الیکٹرک کی سرکاری ویب سائٹ یا ہیلپ لائن سے رجوع کرسکتے ہیں۔

Related Posts