چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کی عدم سنجیدگی کے باعث مذاکرات کے مسودے پر حتمی اتفاق نہیں ہوسکا۔
سوات میں میڈیا گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی وزیراعظم سے ملاقات اور دہشت گردی کے خلاف چاروں صوبوں میں متفقہ لائحہ عمل کی تجویز دی گئی تاہم حکومت نے کسی ایک تجویز پر بھی رضامندی ظاہر نہیں کی۔
چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر حکومت مذاکرات میں مخلص ہے تو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ لانگ مارچ ختم نہیں ہوا اور پی ٹی آئی پرامن احتجاج کو اپنا حق سمجھتی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت سے خیبرپختونخوا میں مداخلت ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ گورنر راج یا ایمرجنسی سے ممکن نہیں۔
انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کو دو کروڑ ووٹ ملے لیکن مینڈیٹ چوری کیا گیا جبکہ 76 ایم این ایز، 25 سینیٹرز اور پنجاب و خیبرپختونخوا کے 197 ارکان اسمبلی بائیکاٹ کریں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








