جنگ فیصلہ کن مرحلے میں داخل؟ ایرانی آرمی چیف نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ایران
(فوٹو: آن لائن)

ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ ختم نہیں ہوئی بلکہ ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امیر حاتمی نے فوج کو کسی بھی ممکنہ نئے حملے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایران جنگ میں کامیاب رہا ہے تاہم اس کامیابی کو مستحکم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بیرونی دباؤ کو قبول نہیں کرے گا جبکہ ایرانی فوج دشمن کے ممکنہ حملے کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکام کے مطابق امریکا کے ساتھ جنگ بندی اور آبنائے ہرمز سے متعلق سفارتی رابطے جاری ہیں۔ امیر حاتمی نے واضح کیا کہ ہرمز ایران کی خودمختاری اور قومی وقار سے جڑا اہم معاملہ ہے۔

Related Posts