جنوبی افریقا کے شراب خانے میں موت کا رقص! اندھا دھند فائرنگ سے 27 افراد ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

جنوبی افریقا کے دو اہم شہروں جوہانسبرگ اور کیپ ٹاؤن کے قریب فائرنگ کے الگ الگ خونی واقعات میں کم از کم 27 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 26 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق پہلا حملہ جوہانسبرگ کے قریب ایک بار میں ہوا جہاں 8 مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 17 افراد (13 مرد اور 4 خواتین) کو ہلاک اور 15 کو زخمی کر دیا۔ حملہ آور فرار ہوتے ہوئے دو گاڑیوں کو آگ بھی لگادی۔

دوسرا افسوسناک واقعہ کیپ ٹاؤن کے قریب لَونڈلے ٹاؤن شپ کے ایک تفریحی مقام پر پیش آیا جہاں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوئے۔

کچھ روز قبل ڈربن میں ہونے والے ایسے ہی ایک واقعے (جس میں 11 افراد مارے گئے تھے) کے بعد ان تازہ خونریز حملوں نے ملک میں بڑھتے ہوئے مسلح تشدد اور جرائم پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

پولیس نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے تاہم حملوں کے محرکات تاحال سامنے نہیں آ سکے۔

Related Posts