سونے کی قیمت میں اضافہ! فی تولہ سونا 4 لاکھ 53 ہزار روپے سے تجاوز کرگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: پاکستان آبزرور)

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں 5 روز کی مسلسل کمی کے بعد آج جمعہ 25 ستمبر 2026 کو نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 4 ہزار 700 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے کا ہوگیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 29 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے کا ہوگیا۔

مقامی مارکیٹ میں چاندی بھی 126 روپے اضافے سے 6963 روپے فی تولہ پر پہنچ گئی اور 10 گرام چاندی کی قیمتت 108 روپے اضافے سے 5969 روپے ہوگئی ہے۔

Related Posts