شہباز حکومت بے لگام ہوگئی؟ دنیا بھر میں خام تیل سستا مگر پاکستان میں قیمت بڑھا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

شہباز حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کردی ہے جبکہ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دکھی جا رہی ہے۔

نئی قیمتوں کے مطابق پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ پٹرولیم قیمتوں کے طریقہ کار کے تحت نظرثانی شدہ نرخ 26 ستمبر سے 28 ستمبر 2026 تک نافذ العمل رہیں گے۔

دوسری جانب عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.34 ڈالر، یعنی 1.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 105.26 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔

اسی طرح ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 1.83 ڈالر یعنی 1.9 فیصد کم ہوکر 92.78 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

رواں ہفتے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں مجموعی طور پر 1.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسی عرصے کے دوران ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت 7.4 فیصد کم ہوئی ہے۔

Related Posts