پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے جہاں ایک تولہ سونا 7 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ چاندی کی قدر میں 140 روپے اضافہ دیکھا گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ تازہ نرخوں کے مطابق 16 ستمبر 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 900 روپے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 236 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 6 ہزار 773 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 92 ہزار 6 روپے مقرر کی گئی ہے۔
مقامی مارکیٹ 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 10 گرام 22 قیراط سونا 6 ہزار 208 روپے مہنگا ہونے کے بعد 3 لاکھ 59 ہزار 351 روپے کا ہوگیا۔
مقامی صرافہ بازار میں سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 140 روپے بڑھ کر 6 ہزار 942 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 120 روپے اضافے سے 5 ہزار 951 روپے مقرر کی گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








