پاکستان کی مقامی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جہاں ایک تولہ سونا 600 روپے جبکہ فی تولہ چاندی 17 روپے سستی ہوئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق جمعرات 10 ستمبر 2026 کو 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونے کی قیمت 600 روپے کمی سے 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے جبکہ 24 قیراط کا حامل 10 گرام سونا 515 روپے کمی سے 3 لاکھ 96 ہزار 378 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 472 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 63 ہزار 359 روپے ہوگئی۔
مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جہاں 24 قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 17 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 124 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 15 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 107 روپے ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونا اور چاندی سستے
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 398 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 17 سینٹ کمی کے بعد 66.45 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








