مشرق وسطیٰ میں ایک بار پھر بڑھتی ہوئی کشیدگی نے عالمی تیل کی سپلائی کے حوالے سے خدشات کو جنم دے دیا ہے جس کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے سیشن بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بدھ 9 ستمبر کی ابتدائی تجارت کے دوران تیل کی قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کے مستقبل کے سودے 1.4 فیصد اضافے کے ساتھ 99.33 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئے جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) کی قیمت بھی 1.4 فیصد بڑھ کر 94.34 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
برینٹ خام تیل کی قیمت اگست کے آغاز سے اب تک تقریباً 25 فیصد بڑھ چکی ہے۔ چھ ماہ سے جاری جنگ کے مستقل خاتمے کی امیدیں کمزور پڑنے اور خطے میں دوبارہ لڑائی شدت اختیار کرنے کے بعد تیل کی قیمت تیزی سے 100 ڈالر فی بیرل کی اہم سطح کے قریب پہنچ رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








