پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سوشل میڈیا پر 7080507-051 نمبر سے متعلق گردش کرنے والے وارننگ پیغام کو جعلی اور گمراہ کن قرار دے دیا۔
پی ٹی اے کے مطابق اس کی جانب سے مذکورہ نمبر سے متعلق کوئی انتباہ جاری نہیں کیا گیا۔ وائرل پیغام میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نمبر سے چند سیکنڈ کی کال موصول ہونے پر موبائل اکاؤنٹس اور ذاتی معلومات چوری ہوسکتی ہیں۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو غیرمصدقہ پیغامات پر اعتماد نہ کرنے اور انہیں آگے شیئر کرنے سے گریز کی ہدایت کرتے ہوئے مستند معلومات کے لیے اپنے سرکاری سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








