کراچی والوں کو بارش کیلئے اور کتنا انتظار کرنا پڑے گا؟ محمکہ موسمیات کی نئی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

رواں سال مون سون کے دوران بارشوں کو ترسنے والے کراچی کے شہریوں کے لیے محکمہ موسمیات نے مزید خشک موسم کی پیشگوئی کردی۔ موسمیاتی ماڈلز کے مطابق ستمبر سے نومبر تک کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں۔

رواں سال مون سون کے دوران کراچی میں بارشیں نہ ہونے کے برابر رہیں جبکہ اندرون سندھ میں بھی معمول سے کم بارش ریکارڈ کی گئی۔ اب آئندہ تین ماہ کے موسمی جائزے میں بھی صوبے کے لیے بارشوں کی صورتحال زیادہ حوصلہ افزا نظر نہیں آ رہی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی سندھ میں بارشوں کی کمی کا امکان زیادہ ہے جبکہ کراچی سمیت صوبے کے بیشتر علاقوں میں بھی بارش کے امکانات محدود رہیں گے۔

ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے دوران سندھ کے بعض علاقوں میں بارش میں کمی کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے۔

Related Posts