فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے سستا! چاندی کی قدر بھی کمی؛ جانیے 2 ستمبر کے تازہ ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے ہے جہاں فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے سستا ہوگیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے کی نمایاں کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے جبکہ 24 قیراط کا حامل گرام سونا 9 ہزار 688 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 89 ہزار 202 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔

اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 8 ہزار 881 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 836 روپے ہوگئی۔

مقامی بازار میں چاندی کے بھاؤ بھی کم ہوئے ہیں جہاں ایک تولہ چاندی 270 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 859 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 231 روپے کمی سے 5 ہزار 880 روپے کی ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 113 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 315 ڈالر فی اونس ہوگئی جبکہ چاندی کی قیمت 2.70 ڈالر کمی کے بعد 63.80 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

Related Posts