صدر زرداری کی بلاول کے سسرال آمد! شادی کی تاریخ طے؟ ہونے والی دلہن کون ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی مبینہ شادی کے حوالے سے ایک سنسنی خیز اور غیر مصدقہ دعویٰ سامنے آیا ہے جس نے سیاسی اور میڈیا کے حلقوں میں اچانک ہلچل مچا دی ہے۔ سینئر صحافی علینہ شگری نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اپنے صاحبزادے بلاول زرداری کی شادی کی تاریخ طے کرنے کے سلسلے میں ویانا میں موجود ہیں۔

علینہ شگری کا کہنا ہے کہ ذرائع کے مطابق بلاول زرداری کی ہونے والی اہلیہ پاکستانی نہیں بلکہ یورپین ہیں۔ ان کے مطابق دلہن کا تعلق یورپ سے ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ وہ لیختن اشتائن سے تعلق رکھتی ہیں یا کسی دوسرے یورپی ملک سے۔

سینئر صحافی نے دعویٰ کیا کہ صدر آصف علی زرداری کی ویانا میں موجودگی کا مقصد بلاول زرداری کی شادی کی تاریخ طے کرنے سے متعلق معاملات کو حتمی شکل دینا ہے۔

ان دعوؤں کے حوالے سے تاحال پاکستان پیپلز پارٹی، ایوانِ صدر یا خود بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے نہ تو کوئی تصدیق سامنے آئی ہے اور نہ ہی تردید کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی کے حوالے سے ماضی میں بھی مختلف خبریں اور قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں جن میں سے بعض کو بے بنیاد قرار دیا گیا تھا۔ تازہ دعویٰ بھی فی الحال کسی سرکاری یا مستند باضابطہ بیان کی توثیق سے محروم ہے۔

Related Posts