بھارت کی ریاست اتر پردیش کے ضلع ہردوئی کی رہائشی ایک مسلمان لڑکی نے مذہب تبدیل کرکے ہندو نوجوان سے شادی کرلی، جس کے بعد اس کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق ہردوئی کے علاقے سندیلہ سے تعلق رکھنے والی رضیہ نے مذہب تبدیل کرنے کے بعد بریلی کے رہائشی توتارام سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد رضیہ کا نیا نام “گوری دیوی” رکھا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ رضیہ اور توتارام گزشتہ چار برس سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔ دونوں کی ملاقات ریاست راجستھان کے ضلع جے پور میں ایک اینٹ بھٹے پر کام کے دوران ہوئی، جہاں ان کی دوستی محبت میں بدل گئی۔
رپورٹس کے مطابق بعد ازاں رضیہ نے اپنی مرضی سے مذہب تبدیل کیا اور ہندو رسم و رواج کے مطابق توتارام سے شادی کرلی۔
یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی زیرِ بحث ہے، جہاں صارفین اس پر مختلف آرا کا اظہار کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








