نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں جمع کروائی گئی درخواست کا اسٹیٹس صرف ایک کلک پر چیک کیا جاسکتا ہے۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق اگر آپ نادرا میں جمع کرائی گئی درخواست کا اسٹیٹس جاننا چاہتے ہیں تو پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر لاگ ان کریں۔
اس کے بعد “ٹریکنگ” کا آپشن منتخب کریں اور اپنی سلپ پر موجود ٹریکنگ آئی ڈی اور پن کوڈ درج کرکے درخواست کا اسٹیٹس معلوم کریں۔
علاوہ ازیں ٹریکنگ آئی ڈی 8400 پر ایم ایس ایم کرکے یا پھر 1777 پر کال کرکے بھی اسٹیٹس چیک کیا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل نادرا کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ بننے کے بعد اسے بروقت وصول کریں۔
پالیسی کے مطابق شناختی کارڈ وصول نہ کرنے پر ڈلیوری کی آخری تاریخ کے تین ماہ بعد اسے تلف کردیا جاتا ہے۔
اگر صارفین شناختی کارڈ بروقت وصول نہیں کریں گے تو انہیں دوبارہ بنوانے کے لیے نئی درخواست دینے کے ساتھ ساتھ فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








