ویڈیو: وزیر اعظم شہباز شریف، سعودی ولی عہد اور ترک صدر نے قصر الصفا میں نماز جمعہ ادا کی

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، سعودی ولی عہد و وزیرِ اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے قصر الصفا میں نماز جمعہ ادا کی۔

اس موقع پر نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اعلیٰ سعودی و ترک حکام بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔

Related Posts