فیلڈ مارشل کی مسلح افواج کو قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہر وقت تیار رہنے کی ہدایت

تازہ ترین

تازہ ترین

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج قدرتی آفات کے دوران ریلیف، ریسکیو اور بحالی کے تمام مراحل میں سول انتظامیہ اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی مکمل معاونت کے لیے تیار ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹر میں قائم نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) کا دورہ کیا، جہاں انہیں ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی تیاریوں اور ہنگامی ردعمل کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے فیلڈ مارشل کو نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی آپریشنل صلاحیت، رسپانس میکانزم اور “ڈیزاسٹر لینس 2026” کے تحت مون سون کی موجودہ صورتحال، موسمی خطرات کی نگرانی اور پیشگی انتباہی نظام سے متعلق آگاہ کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے این ڈی ایم اے کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں، املاک اور قومی انفراسٹرکچر کے تحفظ کے لیے بروقت تیاری اور فوری ردعمل انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی قدرتی آفت کے دوران ریلیف، ریسکیو اور بحالی کی سرگرمیوں میں سول اداروں اور این ڈی ایم اے کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گی۔

Related Posts