سندھ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کالجز میں ہفتہ وار ہفتہ کی چھٹی ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے اور تدریسی و غیر تدریسی عملے کو ہفتہ کے روز اپنی ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی کالجز کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ہفتہ کے روز اپنے تدریسی اور انتظامی عملے کی حاضری یقینی بنائیں۔
محکمہ نے کہا ہے کہ ضرورت پڑنے پر مزید ہدایات جاری کی جائیں گی اور متعلقہ اداروں کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
یہ فیصلہ کالجز میں معمول کی تعلیمی اور انتظامی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کے سلسلے میں کیا گیا ہے، کیونکہ مقررہ تعطیلات کے بعد تعلیمی ادارے معمول کے شیڈول پر واپس آ رہے ہیں۔
حکام نے کالج انتظامیہ اور عملے کو ہدایت کی ہے کہ وہ جاری کردہ احکامات پر عمل کریں تاکہ تعلیمی سرگرمیوں کا نظام بہتر انداز میں جاری رہ سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








