پاکستان میں پہلی بار 4 سالہ حج پالیسی کا اعلان، رجسٹریشن اور ویٹنگ لسٹ کی سہولت متعارف

تازہ ترین

تازہ ترین

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار 4 سالہ حج پالیسی پیش کردی، جس کا مقصد حج انتظامات کو طویل المدتی منصوبہ بندی کے تحت عالمی معیار کے مطابق بنانا ہے۔

حج پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 4 سالہ پالیسی حج انتظامات میں بنیادی اور دیرپا بہتری کا آغاز ہے، جس کے ذریعے عازمین حج کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار حج درخواستوں کے لیے رجسٹریشن اور ویٹنگ لسٹ کی سہولت متعارف کرائی جا رہی ہے۔ عازمین صرف 10 فیصد ادائیگی کے ساتھ حج درخواستوں کی فہرست میں شامل ہو سکیں گے۔

وفاقی وزیر کے مطابق سرکاری اور نجی حج اسکیم کا کوٹہ بدستور 60 اور 40 فیصد برقرار رہے گا، جبکہ نجی حج کمپنیوں کی نگرانی اور رجسٹریشن صرف کوٹے کی بنیاد پر نہیں بلکہ کارکردگی کی بنیاد پر کی جائے گی۔

سردار محمد یوسف نے بتایا کہ حج پیکیج کی متوقع لاگت 12 سے 13 لاکھ روپے کے درمیان ہوگی، جبکہ حج کوٹے میں اضافہ یا کمی کا اختیار وفاقی کابینہ کے پاس ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت مذہبی امور حج انتظامات کی نگرانی اور ریگولیشن کے فرائض انجام دے گی تاکہ عازمین کو شفاف اور بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Related Posts