لاہور میں معروف ٹک ٹاکر عائشہ شرافت عرف عائشہ جٹ کی مدعیت میں رجب بٹ کے خلاف فائرنگ اور تشدد کا مقدمہ تھانہ نواب ٹاؤن میں درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے میں رجب بٹ اور میر شفیع کے علاوہ 2 لڑکیوں کو بھی ملزمان نامزد کیا گیا ہے جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ مقدمے کے متن میں تشدد، فائرنگ اور سنگین دھمکیوں سمیت دیگر دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
متن میں کہا گیا ہے کہ 25 جولائی کی صبح مدعیہ عائشہ شرافت اپنی دوستوں پلوشہ، زویا اور علی کے ہمراہ کھانا کھانے کیلئے داستان کیفے پہنچیں تو دو لڑکوں اور لڑکیوں نے انہیں گھیر کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ لڑکوں نے فائرنگ بھی کی۔

مدعیہ نے الزام لگایا کہ فائرنگ اور تشدد رجب بٹ نے کروائی ہے اور داستان کیفے کا منیجر خرم ملزمان کی شناخت سے واقف ہے۔ مدعیہ نے پولیس سے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی اور تحفظ کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








