گوجر خان سے تیرہ سالہ معصوم بچی سے مبینہ جنسی زیادتی کی کوشش کے معاملے میں ایک اہم اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں عدالت کی جانب سے ملزم کا گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے۔
سیشن کورٹ گوجر خان کے بعد لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے بھی مفرور ملزم حاجی یاسین ولد شیر زمان سکنہ دیہہ گوجر خان کی ضمانت کی درخواست کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
عدالت سے ضمانت مسترد ہونے اور فرار ہونے کے بعد اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ (اے ایس) کی جاری انکوائری کے دوران پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل جب ملزم کی دو بار عبوری ضمانت منظور ہوئی تھی تو اس کے حامیوں نے گاؤں میں مٹھائیاں تقسیم کی تھیں جس سے بچی کے غریب والد کو شدید اذیت اور تکلیف کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








