بلوچستان میں دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا چکے ہیں، ترجمان پاک فوج

تازہ ترین

تازہ ترین

ترجمان پاک فوج، فائل فوٹو
ترجمان پاک فوج، فائل فوٹو

ڈی جی آئی ایس پی آ ر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے بلوچستان میں دہشت گردی کے 3 بڑے واقعات ہوئے، فتنہ الخوارج نے معصوم لوگوں پر حملہ کیا، زیارت میں پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا، پولیس اہلکاروں نے 15 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نےدہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا پیچھا کیا، دہشتگردوں کےپاس ہمارےیرغمال بچے تھے، اس دوران متعدد خارجی ہلاک ہوئے، آج خاران میں 6 اور دالبندین میں 8 فتنہ الہندوستان کےدہشتگرد مارےگئے، کارروائیوں کےدوران 42 قیمتی جانیں گئیں، 54دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، یہ سب کچھ بھارت کروا رہا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف سخت جوابی کارروائی عمل میں لائی۔ مانگی ڈیم کے علاقے میں کی جانے والی مؤثر کارروائی کے دوران ’فتنہ الخوارج‘ سے تعلق رکھنے والے 15 خارجیوں کو جہنم واصل کیا گیا۔خضدار کے علاقے میں بھی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے معصوم عوام کو نشانہ بنایا، لیکن فورسز کی بروقت کارروائی کے باعث دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد میں ناکام ہو کر فرار ہونے پر مجبور ہو گئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ ’فتنہ الخوارج‘ کے دہشتگردوں کا اصل مقصد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر ملک میں انتشار اور خوف کی فضا پیدا کرنا تھا، لیکن عوام اور سیکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل عزم نے دشمن کے ان تمام ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ صوبے میں امن و امان کی بحالی اور بقایا دہشت گردوں کے خاتمے تک آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Posts