تیرہ سالہ بچی کے ساتھ 30 افراد کی جنسی زیادتی

تازہ ترین

تازہ ترین

بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر میں انسانی اسمگلنگ اور جنسی زیادتی کا ایک ہولناک واقعہ پیش آیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب لڑکی کے گھر سے لاپتہ ہونے کے بعد اس کے اہلِ خانہ نے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہ اغواء کاروں نے زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے مجھے شراب پینے پر بھی مجبور کیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجستھان کے ضلع سری گنگا نگر سے تعلق رکھنے والی 13 سالہ لڑکی کو مقامی رکشہ ڈرائیور نے اغواء کر کے ایک ہوٹل کے مالک کو فروخت کر دیا، جس کے بعد اسے متعدد غیر قانونی ہوٹلوں کے آپریٹرز کے پاس پہنچایا گیا اور اغواء کے بعد 5 دن کے دوران مبینہ طور پر 30 سے ​​زائد افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کا بیان ریکارڈ کرنے کے بعد پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے اپنی کارروائی کو تیز کر دیا ہے اور اب تک متعدد ہوٹل مالکان اور مینیجرز کو گرفتار بھی کیا گیا ہے جو اس کیس سے براہِ راست منسلک ہیں۔

Related Posts