پاکستان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے زمبابوے 57 رنز پر ڈھیر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو غیر ملکی میڈیا

تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے زمبابوے کی پوری ٹیم صرف 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا اور پاکستانی بولرز کے سامنے زمبابوے کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 12.4 اوورز میں 57 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

زمبابوے کے 9 بیٹرز ڈبل فیگرز میں بھی داخل نہ ہوسکے۔ برائن بینٹ 21 اور مارومانی 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عباس آفریدی نے 2، ابرار احمد، حارث رؤف اور سلمان علی آغا نے ایک، ایک وکٹ لی۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ انہیں ہدف مقرر کرنے یا اس کا تعاقب کرنے میں کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔

یہ میچ زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلا جا رہا ہے جس کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان گزشتہ روز ہی کردیا گیا تھا۔

کراچی کے 6سالہ محمد ابراہیم نے مارشل آرٹس میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا

بلاوائیو میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے لیے پلیئنگ الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور پہلے میچ کی فاتح ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے جبکہ زمبابوے نے بھی اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔

پاکستان ٹیم سلمان علی آغا (کپتان)، صائم ایوب، عمیر بن یوسف، عثمان خان (وکٹ کیپر)، طیب طاہر، محمد عرفان خان، جہانداد خان، محمد عباس آفریدی، حارث رؤف، ابرار احمد، صفیان مقیم پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 57 رنز سے شکست دے دی تھی، جبکہ میزبان ٹیم 165 رنز ہدف کے تعاقب میں 108 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

Related Posts