سی سی آئی کا 41واں اجلاس: کل اسلام آباد میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سی سی آئی کا 41واں اجلاس: کل اسلام آباد میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا
سی سی آئی کا 41واں اجلاس: کل اسلام آباد میں 11 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

سی سی آئی (مشترکہ مفادات کونسل ) کا 41واں اجلاس کل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں طلب کیا گیا ہے جس کے دوران 16 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں ہونے والے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں صوبائی قیادت بشمول وزیراعلیٰ سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان شرکت کریں گے جبکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹری کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے زیر صدارت اجلاس میں  کونسل کی گزشتہ دو برسوں کی رپورٹ کی توثیق کی جائے گی جبکہ پیٹرولیم پالیسی 2012ء کا ترمیمی مسودہ بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2002ء پر بھی غور کیا جائے گا۔

مفادات کونسل میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے معاملات بھی زیر غور آئیں گے جبکہ صوبوں کو پانی کے حقوق دینے اور باہمی تقسیم کے حوالے سے ایگریمنٹ پر بھی گفت و شنید ہوگی۔

اجلاس کے گیارہ نکاتی ایجنڈے میں سی جے ہائیڈرو پاور منصوبے کا این او سی، چیئرمین واپڈا کی تقرری، قدرتی وسائل کی تقسیم پر آرٹیکل 158 اور 172 پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے 41 ویں اجلاس کے حوالے سے وزیر اعظم کی جائزہ میٹنگ ہوئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دو روز قبل جاری جائزہ میٹنگ کی صدارت  وزیر اعظم عمران خان نے کی۔ میٹنگ کے دوران گزشتہ سی سی آئی (مشترکہ مفادات کونسل ) کے اجلاسوں میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ 

مزید پڑھیں: 41ویں اجلاس سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت جائزہ میٹنگ

Related Posts