حماس اور اسرائیل مزید دو دن جنگ بند رکھنے پر متفق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قطر کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ ثالثوں کی کوششوں سے حماس اور اسرائیل نے جنگ بندی معاہدے میں مزید دو روز توسیع پر اتفاق کرلیا ہے۔

قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی میں مزید دو روز توسیع کا معاہدہ طے پاگیا ہے۔

حماس کی قید سے رہا اسرائیلیوں نے بہترین سلوک کی گواہی دیدی

قبل ازیں الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگی بندی معاہدے کے آخری یعنی چوتھے روز اسرائیل کی جانب سے 33 فلسطینی قیدیوں جبکہ حماس کی جانب سے گیارہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ قطر اور مصر کی کوششوں سے حماس اور اسرائیل نے چار روز جنگ بندی کا معاہدہ طے کیا تھا، جس کا پیر کو آخری روز تھا۔ معاہدے کے تحت حماس نے یرغمالیوں جبکہ اسرائیلی نے فلسطینی قیدیوں کو جیلوں سے رہا کیا۔

ایک روز قبل حماس نے جنگ بندی معاہدے میں توسیع کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس کیلیے تیار ہیں، اُدھر امریکی صدر بھی پُرامید تھے کہ دونوں فریقین کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے میں توسیع ہوجائے گی۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ قطر اور مصر کی کوشش یہ ہے کہ اب دونوں فریقین کے درمیان کسی بھی قسم کی جھڑپیں نہ ہوں اور غزہ میں فوری طور پر امداد پہنچا کر مزید انسانی جانوں کو بچایا جائے۔

اسرائیل کے حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک ہزاروں بچوں سمیت 15 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

Related Posts