ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پر 6سال کی پابندی عائد

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویسٹ انڈین کے معروف کرکٹر پر 6سال کی پابندی عائد
ویسٹ انڈین کے معروف کرکٹر پر 6سال کی پابندی عائد

ویسٹ انڈیز کے سابق بیٹر مارلون سیموئلز پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 6 برس کی پابندی عائد کر دی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ مارلون سیموئلز پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی۔

مارلون سیموئلز 2019 میں ابو ظبی ٹی 10 لیگ میں کرناٹکا ٹسکرز کا حصہ تھے تاہم انہوں نے میچز نہیں کھیلے تھے۔

آئی سی سی اعلامیے کے مطابق مارلون سیموئلز پر ستمبر 2021 پر چار چارجز عائد کیے گئے اور رواں برس اگست میں مارلون سیموئلز جرم کے مرتکب قرار پائے گئے۔

آئی سی سی اینٹی کرپشن کوڈز کے سربراہ ایلکس مارشل کے مطابق مارلن سیموئلز تقریباً دو دہائیوں تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے ہیں اور انہیں تمام قواعد و ضوابط کا بخوبی علم ہے، گوکہ وہ اب ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن ان پر پابندی ایک واضح پیغام ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی سنگین جرم ہے۔

سابق ویسٹ انڈین کرکٹر کا کیرئیر تنازعات سے بھرپور رہا اور 2008 میں بھی مارلن سیموئلز پر رقم اور فوائد لینے کا جرم ثابت ہونے پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

انہوں نے اپنا آخری انٹرنیشنل میچ 2018 میں کھیلا تھا جبکہ ویسٹ انڈین بیٹر نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پنڈی اسٹیڈیم میں شروع

مارسل سیموئلز 2012 اور 2016 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپس میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی رہے۔

Related Posts