عمر گل اور سعید اجمل کو قومی کرکٹ ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا ہے۔ عمر گل فاسٹ بولنگ کوچ جبکہ سعید اجمل اسپن بولنگ کوچ کے طور پر فرائض سرانجام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق 2009 کے ٹی 20ورلڈ کپ اور 2012 کے ایشیا کپ کو اپنے نام کرنے والی قومی ٹیم کے رکن عمر گل اور سعید اجمل بولنگ کوچ مقرر کردئیے گئے۔ دونوں کرکٹرز کا پہلا اسائنمنٹ آسٹریلیا میں ٹیسٹ اور نیوزی لینڈ میں ٹی 20 سیریز ہوگی۔
ورلڈ کپ کے فائنل میں شکست، بھارتی ٹیم کیلئے نیا ”لقب“ تیار، چوکرز کیا ہوتے ہیں؟
قبل ازیں عمر گل افغانستان کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ٹی 20سیریز میں بولنگ کوچ کے طور پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔ گزشتہ برس بھی ٹی 20ورلڈ کپ میں افغان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ اور پی ایس ایل میں بھی کوئٹہ کے بولنگ کوچ رہ چکے ہیں۔
آسٹریلین کرکٹ کی نامور جوڑیاں ورلڈ کپ کے فائنل میں شریک
عمرگل نے2003 میں شروع ہونے والے اپنے شاندار عالمی کیرئیر میں47 ٹیسٹ میچز میں 163وکٹس، 130 ون ڈے میچز میں 179وکٹس اور60 ٹی 20 میچز میں85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ سعید اجمل کا شمار بھی قومی ٹیم کے اہم اسپنرز میں کیا جاتا ہے۔
سابق قومی کرکٹر سعید اجمل بھی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دوروں میں اپنی ذمہ داریاں شروع کریں گے۔انہوں نے 2008میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور 35 ٹیسٹ113 ون ڈے اور 64 ٹی 20 انٹرنیشنل میں مجموعی طور پر447 وکٹیں حاصل کیں۔
سعید اجمل پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائٹڈ کے اسپن بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔عمرگل نے اپنی تقرری کو اعزاز سمجھتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیرمین ذکا اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
عمر گل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ اپنے سابقہ تجربے کی روشنی میں وہ کوچنگ کی مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹیم کی بولنگ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کی کوشش کریں گے۔
نئے اسپن بولنگ کوچ سعید اجمل کا بھی یہ کہنا ہے کہ میں ذکا اشرف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اس ذمہ داری کے لیے موقع فراہم کیا۔ میں پاکستانی ٹیم میں اسپن بولنگ کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے میں خوشی محسوس کرتا ہوں۔ امید ہے میرا تجربہ قومی ٹیم کو آگے بڑھانے میں مدد گار ثابت ہوگا۔