ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق
ٹریفک حادثے میں ایک ہی خاندان کے7 افراد جاں بحق

لودھراں میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جب تیز رفتار ٹریلر کی موٹر سائیکل رکشےکو ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ لودھراں میں چک نمبر 100 ایم کے قریب پیش آیا، حادثے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

شادمان ٹاؤن میں شہری نے غیر قانونی تعمیرات سے پوری گلی بند کر دی

پولیس کے مطابق ٹریلرکو قبضے میں لےکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق تیز رفتار ٹریلر نے اوورٹیک کرتے ہوئے رکشےکو ٹکر ماری۔

Related Posts