آئی سی سی ورلڈکپ کے 26 ویں اور اہم ترین میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
میچ بھارتی شہر چنئی کے چدم برم سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں پاکستانی ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ پروٹیز کی کمان ٹیمبا باووما کے ہاتھوں میں ہے۔
ورلڈ کپ میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسن علی اور اسامہ میر کو آج کا میچ نہیں کِھلایا جائے گا، ان کی جگہ وسیم جونیئر اور محمد نواز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔
شاہد آفریدی نے زبردستی اسلام قبول کروانے کی کوشش کی، دانش کنیریا کا تہلکہ خیز انکشاف
دونوں ٹیمیں اب تک اِس ورلڈ کپ میں 5، 5 میچز کھیل چکی ہیں، جنوبی افریقا نے 4 میچ جیتے ہیں اور اسے 1 میچ میں شکست ہوئی ہے جبکہ پاکستان نے 2 میچ جیتے ہیں اور اسے 3 میں شکست ہوئی ہے۔
ورلڈ کپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اِس وقت جنوبی افریقا دوسرے اور پاکستان چھٹے نمبر پر ہے۔