حق و صداقت کی راہ پر ڈٹ جانا حسینیت ہے، ڈاکٹر طاہر القادری

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

بانی و سرپرست تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ماہ محرم تکریم انسانیت، حق گوئی، اخوت و مساوات، رواداری اور جذبہ ایثار کا درس دیتا ہے۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ محرم الحرام کے اصل جذبہ اور حقیقی مقصد کو اجاگر کیا جائے۔ رواداری اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ماہ محرم نواسہ رسول حضرت امام حسین کی حق و صداقت کیلئے دی جانے والی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ حضرت امام حسین نے دین اسلام کی سر بلندی کیلئے جان کی قربانی دے کر پوری انسانیت کو یہ پیغام دیا کہ باطل کے سامنے کبھی سر نہیں جھکانا چاہئے, چاہے جان کی قربانی ہی کیوں نہ دینا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:

مراسم محرم: شیر خوار بچوں کی منفرد عزا داری کیسے منائی جاتی ہے؟

انہوں نے کہاکہ حق و باطل کا معرکہ ازل سے ہے اور ابد تک رہے گا۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر دور میں سچ و انصاف کا ساتھ دیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ فلسفہ شہادت امام حسین یہ ہے کہ جب بات غیرت دین اور شعائر اسلام کی ہو تو سر مت جھکاؤ، ظلم کے سامنے سینہ سپر ہو جاؤ۔ نواسہ رسول حضرت امام عالی مقام نے اپنے عظیم عمل سے انسانیت کو برداشت،ضبط اور رواداری کا درس دیا ہے۔حق اور انصاف کیلئے ڈٹ جانا اور جدوجہد کرنا حسینی طرز عمل ہے۔

Related Posts