لاہور: پاکستان ریلوے نے یکم مئی 2023 سے لاہور اور کراچی کے درمیان شالیمار ایکسپریس ٹرین کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
شالیمار ایکسپریس (اپ اور ڈاؤن) کراچی اور لاہور سے ایک ساتھ صبح 6 بجے روانہ ہوگی۔
اس سلسلے میں محکمہ پی آر نے ایڈوانس بکنگ شروع کر دی ہے۔
دریں اثناء پاکستان ریلوے نے شالیمار ایکسپریس کے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ لاہور سے کراچی اکانومی کلاس کا ٹکٹ 1000 روپے بڑھا کر 3200 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ کراچی سے لاہور اور لاہور سے کراچی کا اے سی اسٹینڈرڈ ٹکٹ 5150 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان ریلوے نے گرین لائن ٹرین کے کرایوں میں 25 فیصد اضافہ کیا تھا۔ کراچی سے راولپنڈی تک بزنس کلاس کا کرایہ 10 ہزار اور لاہور کراچی کا 9 ہزار 500 کر دیا گیا۔