کراچی میں جاری نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں کپتان بابر اعظم دوسرے ہی روز رن آؤٹ ہو گئے جس کا الزام ساتھی اوپنر بیٹر امام الحق پر عائد کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کپتان بابر اعظم اور امام الحق قومی کرکٹ ٹیم کی 2 وکٹس گر جانے کے بعد بیٹنگ کر رہے تھے، اس دوران بابر اعظم تیسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوئے۔ امام الحق تیسرے رن کیلئے کریز سے نکلے تو ضرور تاہم واپس جا کر اپنی وکٹ بچالی۔
نیوزی لینڈ کے 449کے جواب میں پاکستانی بیٹنگ لڑ کھڑا گئی
دوسری جانب کپتان بابر اعظم امام الحق کے قریب جا پہنچے اور اس دوران کیوی ٹیم کو قومی ٹیم کے کپتان کو رن آؤٹ کرنے کا موقع مل گیا۔ ماضی میں بھی پاکستان کے متعدد کھلاڑی اسی طرح وکٹ گنوا چکے ہیں جن میں امام الحق کے چچا انضمام الحق بھی شامل ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سوشل میڈیا صارف فاروق عمر یوسفزئی نے کہا کہ امام الحق کی یہ بہت خراب پرفارمنس تھی، وہ بال کی طرف دیکھتے ہوئے دوڑے، کپتان بابر اعظم نے ان کو دیکھا اور ان کے اشارے کی ہی پیروی کی، تیسرا رن آسانی سے ہوسکتا تھا۔
Very poor from Imam Ul Haq. He was looking at the ball and started running. Babar Azam looked at him and followed his stance. There was an easy 3rd run. Poor and selfish.#PakvsNZ pic.twitter.com/CR9aLv05GF
— Farooq Umer Yousafzai (@FarooqUmer89) January 3, 2023
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بڑی تعداد میں میمز بنا کر امام الحق کا مذاق بھی اڑایا۔ ڈپٹی مین یادیو کا کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم نے ڈریسنگ روم میں ضرور امام الحق کو جھاڑ پلائی ہوگی۔
https://twitter.com/diptiman_6450/status/1610530420076220416
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بطور کپتان بابر اعظم کے کردار کی تعریف بھی کی۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ امام الحق جیسی پرفارمنس سامنے ہو تو بابر اعظم کی طرح خود کو ٹھنڈا رکھنا آسان نہیں ہوتا۔ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کی تعریف کرنی چاہئے۔
Being A Captain Isn't Easy You Have To Stay Calm, Cool & Do Appriciate Your Team Mates #BabarAzam #imam #PakvsNZ pic.twitter.com/sX2pKBDoDw
— Cricket with MS (@MS__Thoughts) January 4, 2023
ماضی بعید میں قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر انضمام الحق بھی ساتھی کرکٹر کو آؤٹ کرانے کا سبب بنے تھے۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے کے دوران انضمام الحق سابق کپتان وسیم اکرم کو آؤٹ کرانے کی وجہ بن گئے تھے۔ انضمام پاؤں پر گیند لگنے کی وجہ سے گر گئے جن کے نہ دوڑنے کی وجہ سے وسیم اکرم وکٹ گنوا بیٹھے۔