لاہور: پیپلز پارٹی پنجاب کے قائم مقام صدر رانا فاروق سعید نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی نے انتشار کا سلسلہ نہ روکا تو رواں برس 2023 میں بھی عام انتخابات منعقد نہیں ہوسکتے۔
تفصیلات کے مطابق صدر پی پی پی پنجاب رانا فاروق سعید نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال میں عام انتخابات نہیں کرائے جائیں گے، اگر ملک سیاسی انارکی میں دھکیلا جاتا رہا تو انتخابات کیسے ہوں گے؟
ملک بھر میں عام انتخابات جولائی میں ہوں گے۔شبر زیدی کی پیشگوئی
میاں ایوب، فیصل میر اور شہزاد چیمہ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران رانا فاروق سعید نے کہا کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات ممکن نہیں جبکہ موجودہ حکومت 4سالہ عمران خان دور کے مسائل حل کرنے کیلئے وقت چاہتی ہے۔
ملک کی معاشی صورتحال کو ابتر قرار دیتے ہوئے رانا فاروق سعید نے کہا کہ کھربوں ڈالرز کی مالک اشرافیہ کو ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے کم از کم 10 ارب ڈالرز قرض دینا ہوگا۔ ڈی اے پی اور یوریا کھادوں کی قیمت میں اضافہ گندم مہنگی کرنے کا سبب بنا۔
صدر پی پی پی پنجاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا بھرپور ارادہ رکھتی ہے۔ ملک کے مخصوص حصوں میں غیر مقبولیت کا پراپیگنڈہ غلط ثابت کیا جائے گا۔ انتخابات سے تحریکِ انصاف اور ق لیگ کی نام نہاد مقبولیت بے نقاب ہوگی۔