کراچی: سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں پاکستان رینجرز سندھ نے کامیاب کارروائی کے دوران ڈکیتی کی 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پاکستان رینجرز نے کراچی کے علاقے گولیمار میں کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔
ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی میں ملوث ملزم محمد کاشف کو گرفتار کر کے ڈکیتی میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا۔
شارجہ جانے والے ملزم کے جوتوں سے 434 گرام ہیروئن برآمد
ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش 100 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزم متعدد بار گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔
ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔