روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر پاکستان اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan ACC emerging cup
روایتی حریف بھارت کو شکست دیکر پاکستان اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

لاہور:بنگلہ دیش میں جاری اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے عمیر بن یوسف کی نصف سنچری کی بدولت وکٹوں کے نقصان پر 267 رنزبنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 264 رنز ہی بناسکی۔ عماد بٹ نے میچ کے آخری اوور میں محض 4 رنز دے کر قومی ایمرجنگ ٹیم کو 3 رنز سے کو فتح دلادی۔

ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق میرپور بنگلہ دیش میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ قومی ایمرجنگ ٹیم نے اننگز کا آغاز محتاط انداز میں کیا تاہم عمیر بن یوسف اور حیدر علی پر مشتمل اوپننگ جوڑی کے درمیان 90 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔

عمیر بن یوسف نے 97 گیندوں پر 66 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ حیدر علی 43 رنزبناکر آئوٹ ہوئے۔ روحیل نذیر اور سعود شکیل کے آٹ ہونے کے بعد سیف بدر نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے 48 گیندوں پر 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ قومی ایمرجنگ ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر267رنز بنائے۔ بھارت کی جانب سے شیوم، دوبے اورہریتک نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔268 رنز کے تعاقب میں بھارت کے ٹاپ آرڈر بلے بازوں نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق کپتان رکی پونٹنگ نے آسٹریلین باؤلرز کو بابر اعظم کے خطرے سے خبردار کردیا

ابتدائی 3 وکٹوں کے لیے بھارت کی ایمرجنگ ٹیم نے 179 رنز جوڑے۔ سنویر سنگھ 76 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ کپتان راوی شرت 47 اور ارمان جعفر 46 رنز بناکر آئوٹ ہوئے۔

جس کے بعد محمد حسنین اور سیف بدر کی نپی تلی بالنگ کے سامنےبھارتی مڈل آرڈر مکمل طور پرفلاپ ہوگیا اور آخری 6 کھلاڑی اسکور بورڈ پر محض 82 رنز کا ہی اضافہ کرسکے۔آخری اوور میں بھارت کو جیت کے لیے 8 رنز درکار تھے تاہم عماد بٹ نے بہترین بالنگ کا مظاہرہ کیااور حریف ٹیم محض 4 رنز ہی اسکور کرسکی۔

قومی ایمرجنگ ٹیم کی جانب سے محمد حسنین اور سیف بدر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔روایتی حریف بھارت کو شکست دے کر قومی ایمرجنگ ٹیم نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ ایونٹ کا فائنل 23 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 21 نومبر کو مدمقابل ہوں گی۔

Related Posts