اپیکٹا ایوارڈز 2022، 25 میں سے 7 شعبوں میں پاکستان کو فاتح قرار دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: اپیکٹا ایوارڈز 2022 کے لیے 25 میں سے 7 شعبوں میں پاکستان کو فاتح قرار دیا گیا۔

اپیکٹا ایوارڈز 2022 کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی کی برآمدات کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہا ہے، پاکستان کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) انڈسٹری کی صلاحیت، ٹیلنٹ، اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور نئی منڈیوں میں اس کی برآمدات کو فروغ دینے کیلیے بھرپور حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا کہ پاکستان کو پہلی بار اپیکٹا ایوارڈز کی میزبانی کا موقع فراہم کیا گیا جو وزارت آئی ٹی کے غیرمتزلزل عزم اور پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن کی چھتری تلے مقامی آئی ٹی کمپنیوں کی انتھک کوششوں کی وجہ سے ممکن ہوا۔

تقریب میں مجموعی طور پر 25 شعبوں میں فاتحین کو ایوارڈز سے نوازا گیا ہے، ہر ایک شعبے میں ایک فاتح اور دو میرٹ ایوارڈ شامل تھے، 25 میں سے 7 شعبوں میں پاکستان کو فاتح قرار دیا گیا، ہانگ کانگ اور تھائی لینڈ نے 6، 6 ایوارڈز اپنے نام کیے، برونائی نے 2، جبکہ چین، آسٹریلیا اور سری لنکا نے ایک ایک ایوارڈ جیتا، فاتح (گولڈ) کے علاوہ ہر شعبے میں دو میرٹ ایوارڈز دیے گئے۔

مزید برآں پاکستان آئی ٹی یو ڈیجیٹل انکلیوژن ویک’ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت شہری اور دیہی علاقوں کے مابین ڈیجیٹل تقسیم کے خاتمہ کیلیے پر عزم ہے۔

Related Posts