کراچی: سرمایہ کاروں نے امریکی ڈالر کی قلت کا مسئلہ حل کرنے کیلئے سونے کی خریداری پر پیسہ لگانا شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں نئے مالیاتی قواعد وضوابط نافذ ہو گئے۔ ڈالر تک رسائی مشکل ہوجانے کے بعد سرمایہ کاروں نے سونا خریدنا شروع کردیا۔ اب تک 8 ارب ڈالرز کا سونا خریدا جاچکا ہے۔
انڈر انوائسنگ ملکی معیشت کو تباہ کر رہی ہے۔محمود مولوی
واضح رہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کے تحت ساڑھے 6ارب ڈالرز حاصل کیے۔ گزشتہ 3 ماہ میں سرمایہ کاروں نے کم و بیش 13 ٹن سونا خرید لیا۔ بے شمار سرمایہ کار بلیک مارکیٹ میں بھی ڈالر پر پیسے لگا رہے ہیں۔
بین الاقوامی میڈیا (بلوم برگ) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 3سال میں کسی بھی سہ ماہی کے دوران 13 ٹن تک سونا نہیں خریدا گیا۔ صرافہ مارکیٹ میں ملک بھر میں 24 قیراط خالص سونے کی 10 تولے کی ٹی ٹی بارز کی قلت بڑھ گئی۔
ماہرینِ معاشیات کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں نے روپے کی قدر میں کمی کا مقابلہ کرنے کیلئے صرافہ مارکیٹس کا رخ کر لیا ہے۔ شادیوں کا سیزن ہونے کے باوجود زیورات کی طلب 90 سے 95 فیصد تک کم ہوگئی جس کی وجہ عوام کی معاشی بدحالی ہے۔