پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز گل پر تشدد میں جنسی زیادتی بھی شامل ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ تصاویر اور ویڈیوز میں واضح ہے کہ شہباز گل کو ذہنی اور جسمانی طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
عمران خان نے کہا کہ شہباز گل کو توڑنے کے لیے ذلیل کیا گیا، میرے پاس مکمل تفصیلی معلومات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
عدالت میں پیشی، شہباز گل کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار، ہسپتال منتقلی کا حکم
سابق وزیراعظم نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے کوئی تشدد نہیں کیا، میرا سوال یہ ہے کہ شہباز گل پر تشدد کس نے کیا؟ عوام میں اور ہمارے ذہنوں میں ایک خیال ہے کہ اتنا بھیانک تشدد کون کر سکتا ہے۔
All the pictures & videos show clearly Gill was tortured both mentally & physically incl sexual abuse – most too gruesome to relate. He was humiliated to break him down. I now have full detailed info. ICT police says it did not inflict any torture. So my question is: pic.twitter.com/iGNczYChnt
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) August 19, 2022