نامناسب نام والے گروپ سے دور رہیں، واٹس ایپ نے نمبر بلاک کرنا شروع کردئیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نامناسب نام والے گروپ سے دور رہیں، واٹس ایپ نے نمبر بلاک کرنا شروع کردئیے
نامناسب نام والے گروپ سے دور رہیں، واٹس ایپ نے نمبر بلاک کرنا شروع کردئیے

پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے مخربِ اخلاق زبان پر صارفین کے نمبر بلاک کرنا شروع کردئیے ہیں جس کی زد میں ایسے صارفین بھی آ گئے  جو نامناسب نام رکھنے والے گروپس میں فعال رہے ہوں۔

واٹس ایپ انتظامیہ کے مطابق موبائل ایپلیکیشن کے صارفین کے خلاف اس ضابطۂ اخلاق کے تحت یہ کارروائی کی جارہی ہے جس پر وہ واٹس ایپ انسٹال کرنے سے قبل اپنی قبولیت کا اقرار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب کوئی شخص بلا اجازت آپ کو اپنے گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔واٹس ایپ کا اعلان

انتظامیہ کے مطابق وہ تمام صارفین جنہوں نے نامناسب نام رکھے  یا ایسی سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے جنہیں غیر قانونی قرار دیا جاسکے ، ضابطۂ اخلاق کے تحت ان کی اجازت نہیں ہے اور ان کے نمبر مرحلہ وار بلاک کیے جائیں گے۔

موبائل ایپلیکیشن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم صارفین کی آئی ڈیز اس لیے بلاک کر رہے ہیں تاکہ لوگ ایک محفوظ ماحول میں ایک دوسرے سے رابطہ کرسکیں جبکہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث افراد اس میں ایک اہم رکاوٹ ہیں۔

انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق واٹس ایپ کے پاس اتنا وقت نہیں کہ وہ ہر گروپ میں ہونے والی بات چیت کا جائزہ لے سکے، اس لیے گروپس کے نامناسب ناموں اور افراد کی حالیہ گفتگو کو مدنظر رکھتے ہوئے کارروائی کی جارہی ہے۔

ماہرین نے واٹس ایپ صارفین اور گروپ  ایڈمنز کومشورہ دیا ہے کہ گروپس کے نامناسب نام نہ رکھیں اور ایسے تمام گروپس سے دور رہیں جن کے نام غیر اخلاقی یا مشکوک ہیں، ورنہ آپ کا نمبر بھی بلاک کیا جاسکتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ کے گروپ پرائیویسی فیچر نے صارفین کی بیٹریوں پر زائد بوجھ ڈالنا شروع کردیا، نئے فیچر سے بیٹریوں پر منفی اثر پڑنے کی شکایات عام ہوگئی ہیں۔

انٹرنیٹ پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن واٹس اپ نے حالیہ دنوں آزمائشی طور پر گروپ پرائیویسی فیچر متعارف کروایا جس کی بے حد تعریف کی جارہی تھی، تاہم یہ آزمائش صارفین کے لیے دردِ سر بن چکی ہے۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ کے گروپ پرائیویسی فیچر کا صارفین کی موبائل بیٹریوں پر منفی اثر

Related Posts