واٹس ایپ کے گروپ پرائیویسی فیچر کا صارفین کی موبائل بیٹریوں پر منفی اثر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

واٹس ایپ کے گروپ پرائیویسی فیچر کا صارفین کی موبائل بیٹریوں پر منفی اثر
واٹس ایپ کے گروپ پرائیویسی فیچر کا صارفین کی موبائل بیٹریوں پر منفی اثر

واٹس ایپ کے گروپ پرائیویسی فیچر نے صارفین کی بیٹریوں پر زائد بوجھ ڈالنا شروع کردیا، نئے فیچر سے بیٹریوں پر منفی اثر پڑنے کی شکایات عام ہوگئی ہیں۔

انٹرنیٹ پیغام رسانی کی موبائل ایپلیکیشن واٹس اپ نے آزمائشی طور پر گروپ پرائیویسی فیچر متعارف کروایا جس کی بے حد تعریف کی جارہی تھی، تاہم یہ آزمائش صارفین کے لیے دردِ سر بن چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائنس دانوں نے بے شمار فوائد کی حامل پانی پر تیرنے والی دھات تیار کر لی

صارفین نے شکایت کی ہے کہ پرائیویسی فیچر کے ساتھ متعارف کروایا جانے والا واٹس ایپ کا نیا ورژن بیٹری وقت سے پہلے ختم کردیتا ہے جس کے باعث انہیں بار بار فون کو چارج کرنا پڑتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سماجی رابطے، فون کالز اور ویڈیو کالز کی ایپلیکیشن واٹس ایپ میں یوزرز کی سہولت کے پیش نظر ایک نیا آپشن بالآخر تمام صارفین کے لیے متعارف کروا دیا گیا۔

نئے واٹس ایپ فیچر کے تحت آپ کی اجازت کے بغیر کوئی آپ کو اپنے گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔نئی پرائیویسی پالیسی کے تحت سیٹنگ میں صارفین کو اختیار دیا گیا ہے کہ وہ اپنی مرضی کے یوزرز کو گروپ میں ایڈ کرنے کی اجازت دیں۔ 

چندروز قبل اینڈرائڈ اور آئی او ایس کے لیے جاری کردہ آپشن کے تحت ہر صارف کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی شخص کو اپنے آپ کو کسی بھی گروپ میں ایڈ کرنے سے قبل اجازت لینا ضروری قرار دے۔

مزید پڑھیں: اب کوئی شخص بلا اجازت آپ کو اپنے گروپ میں ایڈ نہیں کرسکتا۔واٹس ایپ کا اعلان

Related Posts