لاہور: محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام کاشانہ کی سابقہ سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے افواج پاکستان اور عدلیہ سے کاشانہ اسکینڈل میں ملوث وزراء کی تحقیقات کروانے کی اپیل ہے۔
افشاں لطیف کا کہنا ہے کہ سچ کا راستہ مشکل ضرور ہے لیکن جیت ہمیشہ حق ہی کی ہوتی ہے۔کائنات کو بھوکھا پیاسا قتل کر کے میرے کوارٹر کے پانی اور گیس کے کنکشن کاٹ کر اگر حکومتی وزراء سمجھتے ہیں کہ میں خاموش ہو جاؤں گی تو ان وزراء کی خام خیالی ہے۔
مسلح افراد صرف میرے لئے نہیں بلکہ کاشانہ اسکینڈل کی تمام گواہ بچیوں کیلئے بھیجے گئے۔میں نے عمران خان ،بشریٰ پنکی ، اجمل چیمہ ،راجہ بشارت اور تمام لوگوں کے خلاف ملک گیر جہاد کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھیں:اقتدار کا نشہ،خواجہ سلمان رفیق کے گارڈز کا لاہور میں آرمی افسرپر تشدد، مقدمہ درج
یاد رہے کہ سابق سپرنٹنڈنٹ افشاں لطیف نے کچھ عرصہ قبل الزام عائد کیا تھا کہ کاشانہ میں کم عمر لڑکیوں کی زبردستی شادیاں کرائی جاتی ہیں اور صوبائی وزیر اجمل چیمہ بھی بچیوں سے ملتے تھے جس میں ایک سابق سپرنٹنڈنٹ بھی ملوث تھی۔
افشاں لطیف نے اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کر رکھا ہے اور اپنی درخواست میں معاملے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی استدعا کی ہے۔
میں اپیل کرتی ہوں افواج پاکستان اور عدلیہ سے خدارا کاشانہ سکینڈل میں ملوث وزراء کی تحقیقات کی جائیں۔ pic.twitter.com/sJNuSWDlT0
— Afshan Latif (@AfshanLatif3) April 13, 2022
افشاں لطیف کے ان الزامات کو چیئرمین پنجاب بیت المال ملک اعظم اور اجمل چیمہ نے اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ( ن) کا ڈرامہ قرار دیا جب کہ سابقہ سپرنٹنڈنٹ نے بھی افشاں لطیف کے الزامات کی تردید کی۔
یہ سرکاری فلاحی ادارے ان گھناؤنے کاموں کیلۓ بناۓ جاتے ہیں یا اللہ کی رضا کیلۓ۔ یتیم بچیوں کا جنسی استحصال نا منظور ۔ pic.twitter.com/xs0ePVZ7GR
— Afshan Latif (@AfshanLatif3) April 13, 2022
یہ مسلح افراد صرف میرے لیۓ نہیں بلکہ کاشانہ جنسی اسکینڈل کی تمام گواہ بچیوں کے لیۓ کاشانہ میں بھیجے گیۓ۔ دیکھیۓ اس وڈیو میں۔ pic.twitter.com/BaUQjk8YsA
— Afshan Latif (@AfshanLatif3) April 13, 2022
بہو , بیٹیوں اور بیویوں کی عصمتوں کا سودا کرکے اپنے لئےعزتوں کے مینار کھڑے کرنے والے یہ سرکاری گماشتے pic.twitter.com/syTS72qNZV
— Afshan Latif (@AfshanLatif3) April 13, 2022
سچ کا راستہ مشکل ضرور ہے لیکن جیت ہمیشہ حق ہی کی ہوتی ہے۔کائنات کو بھوکھا پیاسا قتل کر کے میرے کوارٹر کے پانی اور گیس کے کنکشن کاٹ کر اگر حکومتی وزراء سمجھتے ہیں کہ میں خاموش ہو جاؤں گی تو ان زانی وزراء کی خام خیالی ہے۔ pic.twitter.com/cTpDcz0oOG
— Afshan Latif (@AfshanLatif3) April 13, 2022