انتخابی مہم جاری، عمران خان پشاور میں عوامی جلسے سے آج خطاب کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان پشاور میں عوامی جلسے سے آج خطاب کریں گے
عمران خان پشاور میں عوامی جلسے سے آج خطاب کریں گے

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان انتخابی مہم کے سلسلے میں پشاور میں عوامی جلسے سے خطاب آج کریں گے جس کا مقصد ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان پشاور میں عوامی جلسے کی قیادت کریں گے۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ آج سے نئے انتخابات کیلئے پی ٹی آئی اپنی مہم کا آغاز کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وزیراعظم کا نوازشریف کو پاکستانی پاسپورٹ جاری کرنے کا اعلان

سینیٹر فیصل جاوید خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ فوری نئے انتخابات قوم کی آواز بن چکے ہیں۔ عمران خان کی زیر قیادت عوامی جلسہ آج رات پشاور میں نمازِ عشاء کے بعد ہوگا۔ پی ٹی آئی کے گرینڈ جلسے پشاور کے بعد کراچی اور پھر لاہور میں ہونگے۔

فیصل جاوید خان نے کہا کہ اب تبدیلی نہیں بلکہ انقلاب آرہا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز سابق وزیر اعظم عمران خان کے عہدے سے ہٹنے کے بعد ہی کردیا تھا۔ اراکین نے قومی اسمبلی سے استعفے بھی دے دئیے۔ 

سابق وزیر اعظم عمران خان نے 27 مارچ کے جلسے میں دھمکی آمیز خط لہراتے ہوئے اپنے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کو بیرونی سازش اور اپوزیشن رہنماؤں کو غیر ملکی آقاؤں کے ہاتھوں یرغمال اذہان قرار دیا تھا۔ 

Related Posts