عمران خان کے حکم پرمراد سعید قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murad Saeed resigns from National Assembly seat

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک و سابق وزیراعظم عمران خان کے حکم پر سابق وفاقی وزیرمراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قومی اسمبلی کی نشستوں سے مستعفی ہونے کے حوالے سے پارٹی ارکان میں اختلافات کی اطلاعات سامنے آئیں۔

مزید پڑھیں:زرتاج گل عمران خان کے کہنے پر جان دینے کیلئے بھی تیار

اجلاس کے دوران چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی استعفیٰ نہیں دینا چاہتا تو میں استعفیٰ دونگا جبکہ اجلاس کے دوران سابق وفاقی وزیرمراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا۔

سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی کمیٹی نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

مراد سعید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ جن کی حرصِ زر، ہوس اقتدار نے میری قوم کو بھکاری بنایا۔ جن کی غلامانہ زہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ، میرے لوگوں کو پناہ گزین میری ماں کو زندہ درگور کردیا میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ absolutely not یہ فیصلہ فقط میرا نہیں میرے ملک کی ۲۲ کروڑ عوام کا بھی ہے۔

Related Posts