غریدہ فاروقی کا امریکی سازش سے متعلق خط کیخلاف ثبوت ڈھونڈھنے کا دعویٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gharida Farooqi's claim to find evidence against the letter related to the American conspiracy

معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے امریکی سازش سے متعلق خط کیخلاف ثبوت ڈھونڈھنے کا دعویٰ کردیا۔

اپنے ٹوئٹس میں ان کا کہنا ہے کہ مبینہ دھمکی آمیزخط کےجعلی ہونے کابڑاثبوت سامنےآ گیا!عمران خان حکومت نے امریکہ میں تعینات سابق سفیر اسد مجید کو زبردستی 27مارچ سیاسی جلسےسے قبل امریکہ چھوڑنے پر مجبور کیا تاکہ سیاسی جلسے میں جعلی خط کے جھوٹے متن کا پرچار کیا جا سکے جبکہ سفیر کی اگلی تعیناتی اپریل آخر میں تھی!۔

 

امریکہ میں تعینات سفیر کی اگلی پوسٹنگ اپریل کے آخر میں (ممکنہ طور پر24/25اپریل) کو برسلز میں تھی لیکن 27مارچ سیاسی جلسے میں پاکستان کی سالمیت خارجہ پالیسی کو جھوٹے خط جعلی متن کی سیاسی بھینٹ چڑھانے کی خاطر سفیر کو عمران خان حکومت کی طرف سےمجبور کیا گیا کہ25 مارچ کو امریکہ چھوڑ دیں۔

مزید پڑھیں:بشریٰ بی بی کی خاص دوست فرح خان کیخلاف سوشل میڈیا صارفین بھی متحرک، نئے نئے انکشافات

سب سےاہم بات یہ ہے کہ سفیر اسدمجید کےالوداعی ڈنرز/ملاقاتیں امریکہ میں پہلےسےہی طےشدہ تھیں۔ یہ نارمل سفارتی عمل ہوتا ہےلیکن عمران خان حکومت نے جبراً سفیر کوایک ماہ پہلے ہی امریکہ سےروانہ کروا دیا تاکہ جھوٹےخط پر امریکہ میں کوئی ثبوت نہ آ سکےسفیر کو مجبوراً تقریبات کینسل کرنی پڑیں۔

اسدمجید کی آئندہ پوسٹنگ برسلز میں تھی۔جب تک برسلزکا سفیرپوسٹ خالی نہ کرےاسدمجید وہاں چارج نہیں لے سکتےتھےاور برسلزمیں سفیرنےاگلی پوسٹنگ پرکینیڈاجانا تھا۔محض سیاسی مقاصد کیلئےخارجہ پالیسی ملکی سالمیت کوداؤ پرلگادیاگیا۔اسدمجید کوکہاگیا آپ جہاں مرضی جائیں بس امریکہ سے نکل جائیں۔

Related Posts